علامہ زبیر احمد ظہیر کا کل ’’ یوم تحفظ حر مین اور آزادی القدوس ‘‘منانے کا اعلان

لاہور سمیت پورے پاکستان میں نماز جمعہ کے بعد جلسے ‘جلوس اور ریلیاں نکالیں جائیں گی ‘حر مین شریفین کے خلاف کسی قسم کی سازش کو کا میاب نہیں ہونے دیا جائیگا ‘سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ چٹان سے زیادہ مضبو ط ہے ‘امت مسلمہ پر حر مین شریفین کا تحفظ لازم ہے‘میڈیا سے گفتگو

جمعرات 30 جون 2016 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) تحر یک تحفظ حر مین شر یفین پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کل (جمعہ ) کو یوم تحفظ حر مین اور آزادی القدوس ‘‘منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت پورے پاکستان میں نماز جمعہ کے بعد جلسے ‘جلوس اور ریلیاں نکالیں جائیں گی ‘حر مین شریفین کے خلاف کسی قسم کی سازش کو کا میاب نہیں ہونے دیا جائیگا ‘سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ چٹان سے زیادہ مضبو ط ہے ‘امت مسلمہ پر حر مین شریفین کا تحفظ لازم ہے ‘اسلام دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے امت مسلمہ کا اتحاد ضروری ہے ۔

جمعرات کے روز اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک تحفظ حر مین شر یفین پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا کہ کل جمعہ کے روز لاہور سمیت ملک کی تمام مساجد میں تحر یک تحفظ حر مین شر یفین کے زیر اہتمام جمعہ کے خطبہ میں ’’یوم تحفظ حر مین اور آزادی القدوس ‘‘کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جائیگا جبکہ اس حوالے سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسے جلوس اور ریلیاں بھی نکالیں جائیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کو جو پیار اور محبت کارشتہ قائم ہے یہ ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط ہو رہا ہے اور وزیر اعظم نوازشر یف کی قیادت میں موجودہ حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بہتری کیلئے جو اقدامات کیے انکو پوری قوم کی مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل ہے اور حر مین شریفین کے خلاف کسی قسم کی سازش کو کا میاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :