حکومت پنجاب نے عیدالفطرقریب آتے ہی سرکاری ملازمین واساتذہ پر بجلی گرادی

حکومت پنجاب نے گریڈ ایک سے 22 تک جی پی ایف فنڈ کے ریٹ کو ریوائز کر دیا ‘2سے15سو تک کم ملیں گے

جمعرات 30 جون 2016 23:00

حکومت پنجاب نے عیدالفطرقریب آتے ہی سرکاری ملازمین واساتذہ پر بجلی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) حکومت پنجاب نے گریڈ ایک سے 22 تک جی پی ایف فنڈ کے ریٹ کو روائز کر دیا ‘ریٹ روائز ہونے سے اساتذہ وملازمین کی تنخواہوں میں 200 سے 1500 روپے کا فرق پڑے گا۔حکومت پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں گریڈ ایک سے بائیس تک کے سرکاری ملازمین کے جی پی ایف فنڈ کے ریٹ روائز کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریٹ روائز ہونے سے اساتذہ وملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتیاں بڑھا دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جی پی ایف فنڈ کے ریٹ میں اضافہ 2015 اور 2016 میں ملازمین کے سکیلز مسلسل روائزہونے کیوجہ سے کیا گیا جبکہ ملازمین نے کہا کہ جی پی ایف فنڈکے ریٹ بڑھنے سے ملازمین کی تنخواہوں میں 200 سے 1500 روپے کا فرق پڑے گا جس سے ملازمین کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :