24 جولائی کو کر پشن کے خلاف راولپنڈی میں عوامی پیدل مارچ ہوگا

جماعت اسلامی پاکستان کے قائمقام امیرلیاقت بلوچ کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 30 جون 2016 22:50

اسلام آباد ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون ۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے قائمقام امیرلیاقت بلو چ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کر پشن فر ی پاکستان مہم کے اگلے مر حلے کو آگے بڑھا تے ہو ئے 24 جولائی کو کر پشن کے خلاف راولپنڈی کے لیاقت با غ تا وارث خان عظیم الشان عوامی پیدل مارچ کر ے گی جو کر پشن کے خلاف عوام کی ایک مضبوط آواز اور پو ری قوم کے جذبات کی تر جمان ہو گی۔

اس پرو گرام کی کامیا بی کے لیے راولپنڈی اسلام آباد میں دو ہزار کار نر میٹنگز کی جا ئیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فاروق خان ، جے آئی یو تھ ونگ کے صدر زبیر احمد گوندل بھی مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے یکم مارچ سے مر حلہ وار ملک گیر کر پشن فری پاکستان مہم کا آغاز کر رکھا ہے جس کا بنیادی مقصد عوام کے اند رکر پشن کے خلاف پائی جا نے والی نفرت کے ہر پہلو کو اجا گر کرنا ہے۔کر اچی کی صورتحال پر گفتگو کر تے ہو ئے انھوں نے کہا کرا چی جو ملک کی اقتصادی شہ رگ ہے وہاں ایک بار پھر ”را “اور اس کے آلہ کا ر سر گرم عمل ہیں۔

سند ھ ہائی کو رٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے کے اغواء اور امجد صا بری کے قتل نے ایک بار پھر کراچی کوبے یقینی کی کیفیت کی طرف دھکیلا ہے۔ لیاقت بلو چ نے کہا پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی کی بڑی وجہ نیٹو اور امر یکی فو رسز کا افغانستان میں مو جو د ہو نا ہے ،افغانستان کی سر زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر نے کے لیے بھارت کو فر ی ہیڈ ملا ہو ا ہے ،انھوں نے کہا پاکستان نے چالیس سال تک افغان مہاجرین کی خد مت کی ہے جس کی وجہ سے پاکستان خود کئی مشکلات کا شکار رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :