Live Updates

وزیراعظم نوازشریف کو ڈاکٹرزکی اجازت سے وطن واپس آنا چاہیے،عید کے بعد حکومت کیخلاف احتجاج میں عمران خان کیساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی

جمعرات 30 جون 2016 22:31

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو ڈاکٹرزکی اجازت سے وطن واپس آنا چاہیے،اگروزیراعظم کوڈاکٹر نے روکا ہے توانتظار کرنا چاہیے۔آئین میں قائمقام وزیراعظم کا عہدہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

عید کے بعد حکومت کیخلاف احتجاج میں عمران خان کیساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ٹی او آڑ پراتفاق ہوجاتا ہے توتمام ریفرنڈم بے معنی ہوجائیں گے۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی تقسیم 1947سے ہے جس میں کوئی ابہام نہیں ہے،محموداچکزئی کے بیان پرحکومت جواب دے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات