محمد زبیر صفدر جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر

جمعرات 30 جون 2016 22:31

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے محمد زبیر صفدر کو مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

زبیر صفدر اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق ناظم اعلیٰ اور انٹرنیشنل اسلامک سٹوڈنٹ فیڈریشن کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل بھی رہے ہیں اور آج کل اسلام آباد جماعت اسلامی کے نائب امیر اور صوبائی مجلس شوریٰ کے رکن ہیں۔ اس وقت وہ ایک پرائیویٹ یونیورسٹی کے ساتھ ریسرچ سکالر کی حیثیت سے وابستہ ہیں۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم نے زبیر صفدر کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا یہ اضافہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا میں جماعت کے اثر و نفوذ کو وسیع کرے گا۔

متعلقہ عنوان :