ملتان ،ٹریفک کنڑول کمیٹی کا اجلاس ، شہر میں ٹریفک مسائل حل کیلئے جامع اور مربوط پروگرام تشکیل

جمعرات 30 جون 2016 22:31

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) ریجنل پولیس آفیسر ملتان، سلطان اعظم تیموری نے گزشتہ روز ٹریفک کنٹرول کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کی میٹنگ میں چوہدری شریف ظفرایس ایس پی سپیشل برانچ نسیم شاہد پرنسپل ایمرسن کالج ملتان، آصف خان کھتران ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان ، وکلاء کے نمائندے و دیگر معزین نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریجنل پولیس آفسیر سلطان اعظم تیموری نے کہاکہ ملتان ریجن خصوصاً ملتان میں ٹریفک بہاؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک کنٹرول کمیٹی نے ایک مربوط پروگرام تشکیل دے دیا ہے۔

جسمیں مصروف ترین چوراہوں کی کشادگی، ناجائز تجاوزات کاخاتمہ جیسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ جس سے ملتان میں ٹریفک مسائل کو مکمل طور پر حل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر ٹریفک کنٹرول کمیٹی کے ممبران نے ٹریفک مسائل کے حل کیلئے اپنی اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ جن کو عملی جامہ پہنانے کے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ تاکہ ملتان میں ٹریفک کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :