اسلام آباد، سول عدالت نے رمضان کے دوران سینما گھروں میں فلموں کی نمائش نہ کرانے کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی

جمعرات 30 جون 2016 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء ) اسلام آباد کی سول عدالت نے رمضان المبارک کے دوران سینما گھروں میں فلموں کی نمائش نہ کرانے کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی ہے۔اسلام آباد کے سول جج میاں اظہر ندیم نے ایک شہری محمد بلال کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل رانا جمشید ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ فلموں کی نمائش سے ماہ مبارک کا تقدس پامال ہو رہا ہے۔

فلموں کی نمائش احترام رمضان ایکٹ 1981 کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی ہے۔نجی شاپنگ مال میں قائم سینما گھر کے افسر نے عدالت میں یقین دہانی کرائی اور بیان دیا کہ وہ رمضان المبارک کا تقدس پامال نہیں کرینگے اور رمضان المبارک میں افطاری کے بعد فلموں کی نمائش کی جائے گی۔عدالت نے یقین دہانی کے بعد درخواست کو نمٹا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :