اسلام آبادہائی کورٹ میں پی ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز کی تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

جمعرات 30 جون 2016 22:21

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء ) اسلام آبادہائی کورٹ نے پی ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز اطہر فاروق بٹر کی تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے پی ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز اطہر فاروق بٹر کی تعیناتی کے خلاف سماعت مکمل ہونے پر 6 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔ عدالت نے پی ٹی وی کے کنٹرولر رپورٹنگ عصمت اﷲ نیازی کی طرف سے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

متعلقہ عنوان :