واٹربورڈ کے عملے نے رات دن سخت محنت کے بعد پھٹنے والی لائن کی24گھنٹے میں مرمت کرکے ریکارڈ قائم کردیا

جمعرات 30 جون 2016 22:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) واٹربورڈ کے عملے نے رات دن سخت محنت کے بعد پھٹنے والی لائن کی24گھنٹے میں مرمت کرکے ریکارڈ قائم کردیا ،منگل کو ہونے والی بارشوں کے دوران کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی اچانک بند کئے جانے سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72انچ قطر کی اسٹیل پائپ لائن بیک پریشر کے باعث ایک خوفناک دھماکے سے پھٹ گئی تھی جس کے بعد شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی اس لائن کی مرمت کے لئے کم از کم 48گھنٹے درکار تھے تاہم ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید ، واٹربورڈ کے تجربہ کار انجینئرز اور عملہ واقع کے بعد فوری طور پر جاء وقوعہ پر پہنچ گیا اور مسلسل اور انتھک محنت کے بعد لائن کی مرمت کا کام 24گھنٹے میں ہی مکمل کرلیا گیا،جس کے بعد اس لائن سے بھی کراچی کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق کردی گئی ہے واضح رہے کہ مذکورہ لائن کی مرمت کے لئے اضافی نفری ،جنریٹرز زائد ویلڈنگ مشینوں اور بھاری مشینری استعمال کی گئی،دریں اثناء ایم ڈی واٹربورڈ نے ریکارڈ مدت میں مشکل ترین کام سرانجام دینے پر واٹربورڈ کے انجینئرز افسران اور عملے کو شاباش اور مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :