بلوچستان سے آنے والے پانی کے ریلے نے کراچی کے علاقے سعدی گارڈنزکوڈبودیا

جمعرات 30 جون 2016 22:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) بلوچستان سے آنے والے پانی کے ریلے نے شہر قائد کے علاقے سعدی گارڈنز کو بھی ڈبو دیا،بلوچستان میں ہونے والی مون سون بارشوں کا پانی لٹھ ڈیم سے ہوتا ہوا کراچی کے علاقے سعدی گارڈن میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث علاقے کا ایک بڑا حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے، پانی علاقے میں داخل ہونے سے علاقہ مکین خوف کا شکار ہیں،جبکہ علاقہ دریا کا منظرپیش کررہا ہے، پانی کے اخراج کا نالا بھی مکمل طور پر بھر چکا ہے جب کہ اگر پانی کے بہاوٴ میں اضافہ ہوتا رہا تو پانی آبادی میں داخل ہوجائے گا، کمشنرکراچی اعجاز احمد خان موقع پر پہنچے جنہوں نے رہائشیوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ علاقہ مکین فکر مند نہ ہوں، اس وقت پانی خالی اراضی تک پہنچا ہے اور رہائشی علاقے بالکل محفوظ ہیں، پانی گھروں تک نہیں آنے دیں گے جب کہ علاقہ مکینوں نیخبردارکیا ہے کہ حکومتی ادارے حرکت میں نہ آئے تو بڑے نقصان کا اندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی بارش ہونے کا امکان ہے،واضح رہے کہ 2013 میں بھی لٹھ ڈیم کا پانی سعدی ٹاوٴن میں داخل ہوگیا تھا اور سیلابی ریلیسے مالی نقصان کے علاوہ 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :