کراچی میں رینجرز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 کارندے ہلاک اور 55 افراد گرفتار

جمعرات 30 جون 2016 22:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 55 افراد کو حراست میں لے لیا،جبکہ رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 3 کارندے مارے گئے،جمعرات کو کراچی میں قیام امن کے لئے رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ایک مرتبہ پھر مشترکہ کارروائی میں 55 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،زرائع کے مطابق رینجرز سے مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 کارندے بھی مارے گئے ہیں،پولیس و رینجرز کی جانب سے ملزمان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر گلستان جوہر، چاکیواڑہ اور ملیر میں مشترکہ کارروائی کی گئی،واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی رینجرز نے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 50 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :