پاکستان کو آج بھی عبدالستار ایدھی کی ضرورت ہے، چیف جسٹس

جمعرات 30 جون 2016 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی نے انسانیت کی جو خدمت کی اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی ہمیں آج بھی ان کی ضرورت ہے،جمعرات کو چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے کراچی میں ایدھی ہوم کھارادر کا دورہ کیا اور ایدھی فاوٴنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کی عیادت کی، اس دوران انہوں نے چیف جسٹس نے عبدالستار ایدھی بلقیس ایدھی اور صاحبزادے فیصل ایدھی سے ان کی صحت سے متعلق آگاہی حاصل کی، چیف جسٹس نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے انسانیت کی جو خدمت کی اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی پاکستان کو آج بھی ایدھی کی ضرورت ہے،اللہ تعالیٰ عبدالستار ایدھی کو جلد صحت یاب کرے، تاکہ وہ دوبارہ لوگوں کی خدمت کریں۔