کراچی،حب ڈیم میں شگاف، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ،مکینوں کی ہنگامی بنیاد پر نکل مکانی

جمعرات 30 جون 2016 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء ) کراچی میں حب ڈیم میں شگاف کے باعث پانی تیزی سے گڈاپ ٹاوٴن کی کچی آبادیوں کی جانب بڑھنے ۔ علاقے کی کچی آبادیوں کو ہنگامی بنیادوں پر خالی کرانے کا حکم جاری کردیا گیا جبکہ نالے کا پانی سعدی گارڈن کے قریب خالی پلاٹس میں داخل ہونے سے علاقے میں سیلابی صورتحال کا خطرہ پیدا ہوگیا ۔ کراچی میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث ندی نالے بھر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سعدی گارڈن کے پلاٹس میں ڈیڑھ فٹ پانی جمع ہوچکا ہے، جبکہ سپر ہائی وے کے اطراف کے نالے بھی صفائی نہ ہونے سے ابل رہے ہیں جس کے باعث صورتحال گھمبیر ہوگئی ۔ کمشنر کراچی اعجاز خان کا کہنا ہے کہ وہ تو ابھی آئے ہیں، پچھلے دور میں کام نہیں ہوا جبکہ انہیں برساتی نالوں کی صفائی کے لیے چار روز پہلے ہی رقم ملی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات نہ کئے تو علاقے میں گذشتہ برسوں کی طرح سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ دو ہزار چودہ میں بھی یہاں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جس کے باعث چند ہلاکتیں بھی ہوئیں اور علاقہ مکین کئی روز تک بے سروسامانی کے عالم میں پھنسے رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :