Live Updates

تحریک انصاف ہر ہنگامی حالت میں عوام کی مدد کرنے کو تیار ہے ،کے الیکٹرک نے ثابت کردیا کہ وہ عوام دشمنی میں سندھ حکومت سے کم نہیں،دودن کی بارشوں کے پیش نظر حکومت کی جانب سے کوئی انتظامات دیکھنے کو نہیں ملے،کے الیکٹرک اس وقت کلرالیکٹرک بن چکی ہے

تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی متاثرین سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 30 جون 2016 22:14

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ کراچی میں خوف کے بادل کا محاروہ حقیقت میں بدل چکاہے، بارشوں میں سندھ حکومت اور متعلقہ انتظامیاں کہیں دکھائی نہیں دی ۔دو روز کی بارشوں اور دو روز بجلی کی بندش نے شہریوں کی زندگی جہنم بنادی ہے ،سندھ حکومت تو ہی لاپراہ اس پر کے الیکٹرک نے بھی ثابت کردیا کہ عوام دشمنی میں وہ بھی سندھ حکومت سے کسی طور کم نہیں ہے اس وقت کے الیکٹرک شہریوں کے لیے کلر الیکٹرک بن چکی ہے ،چھ سات ماہ میں اربوں کا بزنس کرنے والی کے الیکٹرک ایک ارب بھی اپنے سسٹم کو ٹھیک کرنے پر خرچ نہیں کرسکتی۔

متوقع بارشوں کے پیش نظر حکومت کی جانب سے کوئی انتظامات دیکھنے کو نہیں ملے کراچی سے بارہ ہزار ٹن کچرا روانہ کی بنیا دپر نکلتاہے ندی نالوں کی صفائی کے لیے جو فنڈ ملے اس میں کتنا کام ہوا عوام نے دیکھ لیاہے ،عوام پوچھ رہی ہے کہ 50 کروڑ کے فنڈ کہاں گئے کیا یہ لوگ عوام کے ڈوبنے کا انتظار کررہے تھے ،نکاسی آب کا سلسلہ بہتر نہ ہونے کے باعث پانی برساتی نالوں کے زریعے گھروں میں داخل ہوا بارش کے وقت سعدی ٹاؤن نالہ چاروں طرف سے بند تھا۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو بارشوں سے متاثرہ ہونیو الے سعدی ٹاؤن اور دیگر ملحقہ علاقوں کے دورے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ دو رز سے مسلسل یہاں موجود ہیں اس سلسلے میں ہم نے اپنی ریسکیو ٹیم کو بھی اپنے ساتھ رکھا جن کے پاس ان معاملات سے بچاؤ کے انتظامات سمیت بوٹس بھی موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ کے ایم سی عوام کی مدد کرنے کی بجائے روزانہ کی بنیاد پر ندی نالوں میں کچرا ڈالتی رہی مگر ندی نالوں کی صفائی اور عوام کو ریلیف دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔

ہم نے 2013میں سعدی ٹاؤن،بھٹائی آباد اور سادات امروحہ سمیت ارد گرد کے تمام متاثرہ علاقوں میں جاکر عوام کی مدد کی اس وقت لوگوں کے گھروں میں چھ سے سات فٹ تک پانی جمع تھا بچیوں کا جہیز تک ڈوب گیا تھااسی خدشہ کی نظراس بار بھی ہماری ریسکیو ٹیم کشتیوں کو لیکر عوام کی مدد کو پہنچے ۔بلوچستان اور لٹھ ڈیم سے آنے والے پانی سے شدید نقصان کا معلوم ہونے کے باجود موقع پر کوئی ایڈمنسٹریشن موجود نہ تھی عوام کا نقصان ہونے کے بعد ہی انتظامیہ نیند سے بیدار ہوتی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے ہم نے یہ اقدامات کئے کہ آٹھ دس ڈیم بنادیئے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ تمام ڈیم محض دیواریں کھڑی کرنے کے مترادف ہے کیونکہ ان معاملات میں کسی قسم کی کوئی پلاننگ کا عمل دخل نہیں ہے ،ملیر کے مضافات میں جو ڈیم بنے ہیں وہ بغیر کسی پلاننگ کے تحت بنائے گئے کیونکہ حکومت اس سلسلے میں بلکل لاعلم ہیں کہ ان ڈیموں کا نفع نقصان کیاہے ، مگر اس کے باجود تحریک انصاف ہر ہنگامی حالت میں عوام کی مدد کرنے کو تیار ہے،اس بار بھی 2013سے کم نقصان نہیں ہوا ہے سعدی ٹاؤن کے علاقہ مکینوں کی زندگیاں عذاب ہونے کے ساتھ اس بار بھی ا ن کے قیمتی سامان کو بہت نقصان ہواہے ،دو دن کی بارشوں نے سعدی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات