صوبائی وزیر شیخ جعفرخان مندوخیل کی ایف سی اہلکاروں اور سریاب روڈ پر پولیس اہلکار وں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت

جمعرات 30 جون 2016 22:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جون ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر ریونیو و ٹرانسپورٹ شیخ جعفرخان مندوخیل نے گز شتہ روز ڈبل روڈپرایف سی اہلکاروں اور سریاب روڈ پر پولیس اہلکار وں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا ہے کہ ایسے واقعات بلوچستان کو امن کے راستے سے نہیں ہٹا سکتا ہے سول و عسکر ی مشتر کہ جد و جہد جاری رئیگی اور صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوکر رہیگا ، جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بے گناہوں کے خون سے کھیلنا غیر انسانی فعل ہے اور اسلام ہمیں اس کی اجازت ہر گز نہیں دیتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :