پیرس، مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا کی طر ف سے کل افطار ڈنر دیا جائے گا

جمعرات 30 جون 2016 22:03

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جون ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا کی طر ف سے 2جولائی بروز ہفتہ افطار ڈنر دیا جائے گا افطار ڈنر کا اہتمام کلچرل سنٹر پیری فیت میں دیا جائے گا ،دعوت نامے جاری کر دئیے گئے ،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا کی طر ف سے 2جولائی بروز ہفتہ افطار ڈنر دیا جائے گا ،افطار ڈنر کا اہتمام کلچرل سنٹر پیری فیت میں دیا جائے گا ،دعوت نامے جاری کر دئیے گئے ،چوہدری ریاض پاپا کی طر ف سے ذاتی طور پر بھی دعوت نامے دیئے گئے ہیں ،آج بروز جمعہ چوہدری عبد الرزاق آف ڈھل بنگش کی طر ف سے مسجد پیری فیت میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا ،جس میں پاکستانی کیمونٹی کی کثیر تعداد افطار ڈنر میں شرکت کرے گی ۔

(جاری ہے)

جبکہ مسجد قباء ویلئر لا بل میں آج بروز جمعہ چوہدری محمد الیاس اسمائیلہ (مرحوم )کی روح کے ایصال ثواب کے لئے بھی افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے ۔مسجد قباء کے صدر چوہدری محمد آصف شیر اسمائیلہ نے افطار ڈنر کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ،جبکہ چوہدری محمد الیاس مرحوم کے بھائی چوہدری لیاقت علی شیر اسمائیلہ افطار ڈنر میں شرکت کرنے والوں کا استقبال کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :