معاملہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،یہ ایف آئی اے کا کیس بنتا ہے،پولیس نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرجواب عدالت میں جمع کرادیا

جمعرات 30 جون 2016 21:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس نے جواب جمع کرایا ہے کہ یہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ایف آئی اے کا کیس بنتا ہے۔ جمعرات کو ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے شہری ارشد بٹ کی جانب سے طارق فاطمی کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پر سماعت کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مسلم لیگ ن کے پارٹی منشور میں طارق فاطمی کا نام بطور سابق سیکرٹری وزات خارجہ درج ہے۔

(جاری ہے)

وہ کبھی بھی اس عہدے پر فائز نہیں رہے۔ مسلم لیگ ن کی ایک اور ویب سائٹ پر طارق فاطمی کا نام بطور وزیر خارجہ درج ہے جبکہ وہ کبھی رکن قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ممبر نہیں رہے۔ عدالت غلط بیانی پر طارق فاطمی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کرے۔ تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او نے جمع کرائے جواب میں کہا کہ ویب سائٹ کا قانون سائبر کرائم میں آتا جو ایف آئی اے دیکھتی ہے، درخواست گزار کو متعلقہ ادارے سے رجوع کرنے کا پہلے بھی کہا تھا، کیس کی سماعت چودہ جولائی تک ملتوی کر دی گئی

متعلقہ عنوان :