انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کے جوڈیشل ریما نڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی

جمعرات 30 جون 2016 21:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء ) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کے جوڈیشل ریما نڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثرعباس زیدی نے کی ،عدالت نے ایف آئی اے حکام سے استفسارکیا کہ کیا کیس میں پراسیکویٹر مقرر کر دیا گیا ہے تو ایف آئی اے حکام نے جواب دیا کہ توقع ہے کہ آج ایف آئی اے پراسیکیوٹرکی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری ہوجائے گا ، ملزم کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ذاتی عناد اوردشمنی کی بناء پرقتل دہشتگردی کے زمرے میں نہیں آتا ، قتل میں آتشی اسلحہ استعمال نہیں ہوا اور نہ ہی لوگوں میں خوف ہراس سے عدم تحفظ کا احساس پیدا ہو ملزم کے وکیل نے کہاکہ استغاثہ کا کیس ہی یہ ہے کہ عمران فاروق الطاف حسین کے لیے خطرہ بن چکا تھا، انسداد دہشت گردی عدالت نے تینوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز تک توسیع کرتے ہوئے سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :