بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 4اضلاع میں بائیو میٹرک کے ذریعے ادائیگی کا نظام متعارف کرا دیا گیا

جمعرات 30 جون 2016 21:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 4اضلاع میں بائیو میٹرک کے ذریعے ادائیگی کا نظام متعارف کرا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ذرائع کے مطابق بائیو میٹرک کے ذریعے ادائیگی ملتان ،میانوالی،میرپور خاص اور سانگھڑ میں شروع ہو گی ۔سمارٹ کارڈ رکھنے والے مستحقین اس نظام سے مستفید ہو سکیں گے ۔ بائیو میٹرک کے ذریعے ادائیگی کے نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔ ذرائع کے مطابق چاروں اضلاع میں رقوم کی ادائیگی میں تین ہفتے کی تاخیر متوقع ہے ۔