وزیر اعظم نواز شریف خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں ، ایسی حکومت کو نہیں مانتے جس کا نہ وزیراعظم ہے اور نہ ہی وزیر خارجہ ، وزیر اعظم کے دستخط کے بغیر بجٹ کی کیا آئینی حیثیت ہے، اس مرتبہ بھی آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی، وفاقی حکومت کونہیں آنے دینگے ،کشمیر کے عوام نواز شریف کی مودی دوست پالیسی کو ہرگز تسلیم نہیں کرتے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کابیان

جمعرات 30 جون 2016 21:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ حکومت کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ماہ سے وزیر اعظم ملک میں موجود نہیں ،وزیر اعظم نواز شریف خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں ، یہ کیسی حکومت ہے نہ جس کا وزیر اعظم اور نہ ہی وزیر خارجہ ،ہم ایسی حکومت کو نہیں مانتے ،کشمیر کے عوام بھی نواز شریف کی مودی دوست پالیسی کو ہرگز تسلیم نہیں کرتے، وزیر اعظم کے دستخط کے بغیر بجٹ کی کیا آئینی حیثیت ہے ۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں ایک ماہ سے وزیر اعظم موجود نہیں ہے اور یہ ملک بغیر وزیر اعظم کے چل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہم حیران نہیں کہ ملک میں کیسی حکومت چل رہی ہے اور اس ملک کے امور چلائے جا رہے ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ کیسی حکومت ہے جس کا نہ وزیر اعظم ہے اور نہ ہی وزیر خارجہ ہم ایسی حکومت کو نہیں مانتے ۔

جب وزیر خارجہ ہی نہیں تو خارجہ پالیسی کیسے بنے گی ۔ اس بار وفاقی حکومت آزاد میں حکومت نہیں بنا پائے گی،کشمیر کے عوام نواز شریف کی مودی دوست پالیسی کو نہیں مانتے،(ن)لیگ نے الیکشن جیتا تو کشمیر دشمن پالیسی کامیاب ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دستخط کے بغیر اس ملک کے بجٹ کی کیا آئینی حیثیت ہو گی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس مرتبہ بھی آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی ۔ آزاد کشمیر کا الیکشن پاکستان کے لئے اسٹرٹیجک اہمیت رکھتا ہے ۔