وزیراعظم نوازشریف کا ترک صدر کو ٹیلی فون ،استنبول دھماکوں کی شدید مذمت ، جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

دکھ کی گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں اس موقع پر ترک بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں،دہشتگردی عالمی سطح پر اہم چیلنج ہے ، انسداد دہشتگردی کیلئے عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت ہے،نوازشریف کی ترک صدر سے گفتگو دکھ میں پاکستانی حکومت اور عوام کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،رجب طیب اردگان

جمعرات 30 جون 2016 21:41

اسلام آباد/لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء ) وزیراعظم نوازشریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو ٹیلی فون کرکے استنبول دھماکوں کی شدید مذمت اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے ترک صدرجب ر طیب اردگان کوٹیلی فون کیا اور استنبول میں ائیرپورٹ پر ہونے والے دہشتگردحملے کی شدید مذمت کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے دہشتگردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور کہاکہ دکھ کی گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں اس موقع پر ترک بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہدہشتگردی عالمی سطح پر اہم چیلنج ہے ، انسداد دہشتگردی کیلئے عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر ترک صدر نے اظہار یکجہتی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ دکھ میں پاکستانی حکومت اور عوام کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔