وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی ملاقات

جمعرات 30 جون 2016 21:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت قومی وسائل کو امانت سمجھ کر عوام کی فلاح پر خرچ کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شفافیت ،اعلی معیاراورتیزرفتار ی سے منصوبوں کی تکمیل ہماری حکومت کا طرۂ امتیاز ہے۔

(جاری ہے)

وفاق اورپنجاب نے ملکر منصوبوں میں 215ارب روپے کی شاندار بچت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا ہر قدم عوام کی فلاح وبہبود اور ملک کی ترقی کیلئے اٹھ رہا ہے ۔منتخب نمائندے عوام سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔ملاقات کرنے والوں میں اراکین پنجاب اسمبلی ملک غلام مرتضیٰ،ابو حفظ محمد غیاث الدین،عامرحیات ہراج اورعارف محمود گل شامل تھے ۔اس موقع پرایم پی اے منشاء اﷲ بٹ بھی موجود تھے ۔