کوئی بلاول بھٹو سے پوچھے، بے شمار پراپرٹی ہے، ٹیکس ریٹرن کیوں نہیں: چودھری نثار

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 جون 2016 21:29

کوئی بلاول بھٹو سے پوچھے، بے شمار پراپرٹی ہے، ٹیکس ریٹرن کیوں نہیں: ..

اسلام آباد(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جون 2016ء) وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کوئی بلاول بھٹو سے پوچھے کہ ان کی بے شمار پراپرٹی ہے لیکن ٹیکس ریٹرن کیوں نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کوئی ان سے سرے محل سے متعلق بھی پوچھے۔ سرے محل کی ملکیت سے پہلے انکار اور پھر اقرار کیا گیا۔ ان کی بے شمار پراپرٹی ہے۔ یہ پراپرٹی بلاول ان کے والد اور ان کی والدہ کے نام ہے۔ لیکن ان کا ٹیکس ریٹرن کوئی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :