جامعہ حقانیہ کو 30کروڑ فنڈز دینے پر اہلسنت کی 30دینی جماعتوں اور علماؤ مشائخ کا شدید احتجاج

عمران خان کو ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان ناکام بنانے کی اجازت نہیں دیں گے ‘ رہنماؤں کا مشترکہ بیان

جمعرات 30 جون 2016 21:28

جامعہ حقانیہ کو 30کروڑ فنڈز دینے پر اہلسنت کی 30دینی جماعتوں اور علماؤ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) سنی تحریک کے سنیئر مر کزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت جامعہ حقانیہ کو فنڈز دینے کی وضاحت کرے ورنہ احتجاجی تحریک چلائیں گے،پاک افواج،پولیس ،سکیورٹی اداروں کے قاتلوں اور سہولت کاروں کی مالی معاونت حرام ہے، کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ دہشتگردوں کو حب الوطنی کے سٹر یفکیٹ تقسیم کرے،علماء و مشائخ،دانشوروں ،پاک افواج،پولیس،سکیورٹی اداروں کے قاتلوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا،اہلسنت کی 30دینی جماعتوں اور علماء کا جامعہ حقانیہ کو 30کروڑ روپے فنڈز دئے جانے پر شدید احتجاج،عید کے بعد کے پی کے حکوت کے خلاف سنی تحریک دہشتگردوں کے سہو لت کاروں کی معاونت پر احتجاجی تحریک چلائے گی،سنی تحریک،جماعت اہلسنت،عا لمی تنظیم اہلسنت ،جمعیت علماء پاکستان،جماعت رضائے مصطفی پاکستان،ادارہ صراط مستقیم،پاکستان سنی فورس ،انجمن طلبہ اسلام ،ادارۃ المصطفیٰ،پاسبان اہلسنت،تحریک فدایان ختم نبوت،انجمن غوثیہ نورانیہ ،مصطفائی تحریک بزم رشیدیہ ،ادار ہ تحقیقات ء امام احمد رضا ودیگر تنظیمات نے سنی تحریک کی اپیل پر کے پی کے حکومت کی دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی مالی معاونت پر احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارسنی تحریک کے مر کز ی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاہے کہ کے پی کے حکومت دہشتگردوں کی معاونت سے باز رہے ۔تحریک انصاف دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی سہولت کار مت بنے۔60ہزار سے زائد پاکستانیوں کے قاتلوں کو عمران خان دودھ پلا رہے ہیں ۔کے پی کے حکومت قوم پر واضح کر ے کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں بم دھماکوں سے شہید کئے گئے درجنوں مزارات اولیاء اﷲ ،مدارس ء دینیہ کی تعمیرات کے لئے کب اور کتنا فند مختص کیا جائے گا ۔

انہوں نے کے پی کے حکومت کی جانب سے صوبائی بجٹ میں جامعہ حقانیہ کو 30کروڑروپے کی گرانٹ مختص کئے جانے کے خلاف اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔جبکہ ادارہ صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر مفتی محمد اشرف آصف جلالی،عالمی تنظیم اہلسنت کے سر براہ پیر محمد افضل قادری ،جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے مر کزی امیر صاحبزادہ پیر محمد داؤد رضوی،انجمن طلبہ اسلام کے مر کزی امیر چوہدری عاکف طاہر،پا سبان اہلسنت کے مر کزی امیر صاحبزادہ محمد ذکا ء اﷲ رضوی ،پا کستان سنی فورس کے مر کزی امیر چوہدری عدیل عارف مہر،مر کزی ادارہ فیضان ابوالبیان کے امیر صاحبزادہ پیر محمد احمد فاروق شاہ مجددی ،ادارۃ المصطفیٰ کے مر کزی امیر صاحبزادہ پیر محمد رضا ثاقب مصطفائی،مصطفائی تحریک کے رہنما حافظ قاسم مصطفائی نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کو آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان ناکام بنانے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔

کے پی کے حکومت طالبان کے ہاتھوں شہید کئے گئے اہلسنت کے سنکنڈوں مزارات اولیا ء اﷲ ،مساجد کی تعمیرات کے لئے کب اور کتنا فنڈ مختص کرے گی؟عمران خان محض اقتدار کی حوس میں پاکستان کی اخلاقی اقدار کو نظر انداز کر رہے ہیں ۔پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی کو کسی صورت داؤ پر لگانے نہیں دیں گے۔کے پی کے حکومت نے اہلسنت کے تحفظات دور نہ کئے تو احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :