اسلا م آباد میں سیکیورٹی اداروں کا نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن،4افغا نیو ں سمیت 22 مشتبہ افراد کو حر است میں لے لیا

جمعرات 30 جون 2016 21:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) پولیس ، رینجرز اور حسا س اداروںٍ کے افسران و جو انو ں کا تھا نہ کو رال کے غو ری ٹا ؤن ، کھنہ ڈاک اور گردو نواح کے علاقوں میں سر چ آ پر یشن، دوران سر چنگ4افغا نیو ں سمیت 22 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئیں ۔ 110سے زائدگھر وں کو سر چ کیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ کو رال کے علا قہ غو ری ٹا ؤن ، کھنہ ڈاک، غو ری وی آئی پی اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن کیا ۔

اس سر چ آ پر یشن میں ڈی ایس پی نیلور ملک نعیم اقبا ل ،ڈی ایس پی شہزاد ٹا ون عبد الرزاق ، ایس ایچ او تھا نہ کو رال ، ایس ایچ او تھا نہ کھنہ ، ایس ایچ او تھا نہ شہزاد ٹا ون پولیس سمیت دیگر افسران بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

دوران سر چنگ 04افغا نیو ں سمیت 22 مشتبہ افراد حر است میں لے کرتحقیقات کی گئی۔ اس سر چ آ پر یشن کے دوران پولیس ، رینجرز اور حسا س اداروں کے افسران و جو انو ں نے 110سے زائدگھر وں کو سر چ کیا ۔

ملزمان کے قبضہ سے 4کلو 205گر ام چرس اور اسلحہ بر آمد کیا گیا جس کے متعلق تھا نہ کو رال میں مقدما ت درج کیے گئے۔ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ بادساجد کیا نی نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔

انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔