وفا قی پولیس نے جمعتہ الو داع اور یو م القدس کے موقع پر مسا جد ، امام با ر گا ہو ں میں سیکو رٹی کے لیے ایک جا مع سیکو ر ٹی پر و گر ام تر تیب دیا

جمعرات 30 جون 2016 21:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) وفا قی پولیس نے جمعتہ الو داع اور یو م القدس کے موقع پر مسا جد ، امام با ر گا ہو ں میں سیکو رٹی کے لیے ایک جا مع سیکو ر ٹی پر و گر ام تر تیب دیا ہے جس کے تحت2000سے زائد اسلام آ باد پولیس ، ٹر یفک پولیس کے اہلکا ر ڈ یو ٹی کی خدما ت سر انجا م دیں گے اور فیصل مسجد میں خصوصی نفری تعینا ت کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔

یو م القد س کے جلو سوں میں پولیس فور س کی ڈیو ٹی کے علا وہ پا کستا ن رینجر ز ، فرینٹر ی کانسٹیبلر ی، سر انجا م دیں گئے ۔ پولیس کما نڈوز ، کیو آ ر ایف اور اے ٹی ایس کی ٹیمیں ،سپیشل نا کہ جا ت ، فا لکن گا ڑ یا ں،مو ٹر سا ئیکل ایگلز اور تھا نہ جا ت کی گا ڑ یا ں اور اسلام آ باد ٹر یفک پولیس کو مختلف مقاما ت پر تعینا ت کر ددیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علا وہ جلو س کے روٹ پر تما م چو کو ں پر پکٹس لگا ئی گئیں ہیں اور تما م گلیو ں کو بیر ئیر اور خا ر دار تا ر سے بند کیا گیا ہے علا وہ ازیں روف ٹا پ ڈیو ٹی بھی لگا ئی گئی ہے اور ان پر پو لیس کی نفر ی بھی تعینا ت کی گی ہے ۔

لا ء اینڈ آ ر ڈر سے نمٹنے کے لیے اسٹینڈ با ئی پولیس معہ گا ڑیا ں رکھی گئیں ہیں اس کے علا وہ تما م مسا جد اور اما م با ر گا ہو ں پر پولیس کی نفری تعینا ت کی گئی ہے فا لکن گا ڑ یا ں،مو ٹر سا ئیکل ایگلز اور تھا نہ جا ت کی گا ڑ یا ں تما م مسا جد ڈ یو ٹی چیک کر یں گئی اور بھکا ر یو ں کے خلا ف کا رروائی عمل لا ئی جا ئے گی ۔ ریڈ زون کی سیکو ر ٹی کو ہا ئی الر ٹ کر دیا گیا ہے اسلام آ باد ٹر یفک پولیس نے فیصل مسجد سمیت دیگر مقاما ت پر ٹر یفک کی روانی کو بر قرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظا ما ت کیے ہیں ۔

تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی اسلام آ باد طا ر ق مسعود یسیٰن کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس ایس پی آ پریشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی ، ایس ایس پی ٹر یفک ملک مطلو ب احمد نے جمعتہ الو د اع ، یو م القدس کے موقع پر سیکور ٹی اور ٹر یفک پلا ن تشکیل دیا ہے۔تا کہ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا یا جا سکے ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے کہا کہ اس پلا ن کے تحت مختلف پولیس ٹیمیں اپنے اپنے ایر یا میں پٹر ولنگ کر یں گی جس کی سر بر اہی ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ ایس ایچ اوز کر یں گے ۔

متعلقہ ایس پیز اس سیکو رٹی و پٹر ولنگ پلان کی اپنے اپنے از خو د ما نٹیر نگ کر یں گے ۔ اس پلا ن کے تحت وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام متعلقہ ایس ایچ اوزکو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں ۔ نما ز جمعہ کے اجتما عات کے دوران با و ردی مسلح ، سول پارچات اور لیڈ یز پو لیس نے بھی اپنے فرائض سر انجا م دیں گے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ،کمانڈوز ،لیڈی کمانڈوز بھی اپنے فرائض سرانجام دیں گے علا وہ ازیں شہر کے تما م داخلی اور خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی جا ئے گی ، اور بذ ر یعہ بم ڈ سپو زل سکو اڈ مختلف ایر یاز کی چیکنگ کو یقینی بنا ئے گا ۔

اسلام آ باد کے مختلف سیکٹر ز اور دیہی علا قوں میں گشت کے لیے ٹیمیں بھی مقرر کر نے کی ہد ا یا ت کی گئیں ہیں۔ ایس ایس پی ٹر یفک ملک مطلو ب احمد نے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے فیصل مسجد سمیت دیگر مقاما ت پراسلام آباد ٹریفک پولیس کی افسران و جوانوں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے تا کہ ٹر یفک کو رواں دواں رکھنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو ۔ علا وہ ازیں ٹر یفک پولیس نے شاپنگ سینٹر ز ، ما ر کیٹیو ں ، اہم تجا رتی مراکز ، مساجد ، اما م با ر گا ہو ں پر ٹر یفک ڈیو ٹی کے خصوصی انتظاما ت کیے گئے ہیں ۔پبلک سروس ، بس اور ویگن کے اڈؤ ں پر ٹر یفک پولیس نے خصوصی اسکو اڈ متعین کیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :