ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کراچی نے بجٹ برائے مالی سال 2016-2017اور موجودہ مالی سال 2015-2016کے نظر ثانی شدہ میزانیہ کی منظوری دے دی

جمعرات 30 جون 2016 21:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کراچی نادر علی وسا ن نے ضلع کونسل کراچی کے بجٹ برائے مالی سال 2016-2017اور موجودہ مالی سال 2015-2016کے نظر ثانی شدہ میزانیہ کی منظوری دے دی۔ آئندہ مالی سال 2016-2017کے دوران کل محاصل /آمدنی کا تخمینہ 1,38,51,54,641/- روپے اور کل اخراجات کا تخمینہ 1,38,26,56,700/-روپے لگایا گیا ہے۔

اس طرح بچت 24,97,941/-روپے ہو گی۔آمدنی کی مد میں سب سے اہم آکڑائے ضلع ٹیکس کی مد میں محکمہ مالیا ت سے 89,00,00,000/-روپے کی وصولی کا تخمینہ پیش کیا گیا اسکے علاوہ مختلف محکمہ جاتی آمدنی کی مد میں فیس /ٹیکس کی صورت میں 3,15,00,000/-روپے کا تخمینہ پیش کیا گیا اس طرح تخمینہ اخراجات میں تنخواہ کی ادائیگی کے لئے 50,75,82,200/-روپے مصارف سائر کیلئے 16,85,04,500/-روپے مرمت و دیکھ بھال کی مد 7,26,70,000/-روپے، اور ترقیاتی اخراجات کی مد میں جس میں سڑکوں ، پانی، ، سیوریج، اسٹریٹ لائٹ، پارک ، کھیل کے میدان، کمیونٹی سینٹر اور میٹرنٹی ہوم کی تعمیر و ترقی اور اصل مصارف مشینری و گاڑیاں شامل ہیں کی مد میں کل 63,39,00,000/-روپے کا مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلع کونسل کراچی کی موجودہ مالی سال 2015-16کے کل محاصل /آمدنی کے نظر ثانی شدہ تخمینہ مبلغ1,04,42,41,210/-روپے اور نظر ثانی شدہ اخراجات کا تخمینہ 1,04,05,86,569/-روپے کی بھی منظوری دی اور اکاؤنٹس آفیسر و عملہ کی بجٹ کی تیاری کی کاوشوں کو بھی سراہا اور ان کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :