ہفتے سے پیر تک مون سون کی بارشوں کے لئے پیشگی حفاظتی اقدامات کئے جائیں، خیبرپختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

خیبر پختونخوا بھر کے مختلف علاقوں میں ہفتے سے پیر تک موسلا دھار بارشوں،طوفانی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی پشینگوئی

جمعرات 30 جون 2016 21:19

ہفتے سے پیر تک مون سون کی بارشوں کے لئے پیشگی حفاظتی اقدامات کئے جائیں، ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے محکمہ موسمیات پاکستان کی پیش گوئی کے حوالے سے خبر دار کیا ہے کہ ہفتے سے پیر تک مون سون کی شدید طوفانی بارشیں ہوں گی جس کے لئے پیشگی حفاظتی اقدامات کر لئے جائیں۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواکے تمام ڈپٹی کمشنرز کے نام جاری کردہ خصوصی مراسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا بھر کے مختلف علاقوں میں ہفتے سے پیر تک موسلا دھار بارشوں،طوفانی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

مزید برآں مون سون کی شدید طوفانی بارشوں سے چترال میں گلیشیل جھیلوں میں طغیانی آنے کا بھی امکان ہے جبکہ ہفتے سے اتوار کے دوران طوفان باد و باران کے باعث بڑے شہروں اور صوبے کے اہم علاقوں میں بھی شدید سیلاب کا خدشہ ہے اس سلسلے میں صوبے کے تمام اضلاع کے انتظامی حکام اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیشگی طور پر الر ٹ ہو کرتمام حفاظتی اقدامات کر لیں تاکہ اس ضمن میں جانی و مالی نقصانات سے بچاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :