ہمارا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے: عظمت صابری

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 جون 2016 21:18

ہمارا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے: عظمت صابری

کراچی(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30جون 2016ء) شہید امجد صابری کے بھائی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہید امجد صابری کی شہادت کے بعد پولیس کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ان کے قاتلوں کا مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت سے تعلق ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ایم کیو ایم کی جانب سے دعوی کیا جاتا ہے کہ امجد صابری ان کی جماعت کا حصہ تھے۔

دوسری جانب ذرائع کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے امجد صابری کے ایم کیو ایم کی قیادت کیساتھ اختلافات چل رہے تھے۔ اب اس حوالے سے شہید امجد صابری کے بھائی عظمت صابری کی جانب سے ایک بیان دیا گیا ہے۔ عظمت صابری کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان اور امجد صابری کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہ تھا نہ ہے۔