وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا سینئر فوٹوگرافر منیر چودھری کے انتقال پراظہار تعزیت

جمعرات 30 جون 2016 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف اخبار کے سینئر فوٹوگرافر اور لاہورپریس کلب کے رکن منیر چودھری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔