وزیراعلیٰ پنجاب کی جمعۃالوداع کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

جمعرات 30 جون 2016 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبہ بھر میں جمعۃالوداع کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعۃالوداع کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے اور مساجد ، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔

وزیراعلیٰ نے مزیدہدایت کی کہ سینئر افسران اس ضمن میں کئے گئے سکیورٹی انتظامات کو خود مانیٹر کریں اور فیلڈ میں موجود رہیں۔ انہوں نے کہا کہ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :