’’شہبازشریف کی غیر معمولی صلاحتیں،غیر معمولی رفتار‘‘

چینی قونصل جنرل کا وزیراعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین

جمعرات 30 جون 2016 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) چین کے قونصل جنرل یوبورن نے چین کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے وفد کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ شہباز شریف چین کے حقیقی معنوں میں انتہائی مخلص اور دیرینہ دوست ہیں -چین کی قیادت اورعوام میں شہبازشریف بہت مقبول ہیں کیونکہ شہبازشریف نے پنجاب میں منصوبوں کی مقررہ مدت سے قبل اعلی معیار کے ساتھ تکمیل کو یقینی بنانے کے حوالے سے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ(ن) اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی شہبازشریف کا کردارانتہائی نمایاں ہیں۔یوبورن نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کو نئی جہتوں پر پہنچانے کیلئے شہباز شریف نے نمایاں کردار ادا کیا ہے اوراسی طرح سی پیک کے منصوبوں کو شہباز شریف ذاتی دلچسپی سے تیزرفتاری سے آگے بڑھا رہے ہیں اورپنجاب میں شہباز شریف کی ذاتی نگرانی میں سی پیک کے منصوبوں پر غیر معمولی رفتار سے کام ہو رہا ہے۔وزیراعلیٰ شہباز شریف غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں اوران کے کام کرنے کی رفتار بھی غیر معمولی ہے ۔

متعلقہ عنوان :