وزیراعلیٰ پنجاب کا ترک سفیر کو فون،اتاترک ائیرپورٹ پر دھماکوں کی مذمت

پاکستان اور پنجاب کے عوام دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ ہیں، دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے اور اس ناسور سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا ،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی گفتگو

جمعرات 30 جون 2016 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے آج اسلام آباد میں تعینات ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن کو ٹیلی فون کیا اور استنبول میں اتاترک ایئر پورٹ پر دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ترک سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پنجاب کے عوام دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے اور دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا ۔