عید کی چھٹیوں میں صوبہ بھر کے وائلڈ لائف پارکس و چڑیا گھروں کے انتظامات چیک کرنے کا فیصلہ

9افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں، افسران اچانک دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات ، سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی اور سٹاف کی حاضری چیک کریں گے ،ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب خالد عیاض خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلے

جمعرات 30 جون 2016 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) عیدکی چھٹیوں کے دوران صوبہ بھرکے پارکس اور چڑیا گھروں کے سکیورٹی انتظامات، سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی ،سٹاف کی حاضری اور جملہ نظم و ضبط کو چیک کرنے کیلئے 9افسران کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں اور اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ اس امر کا فیصلہ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب خالد عیاض خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیاگیا۔

باقاعدہ جاری ہونیوالے احکامات کے مطابق ڈپٹی ڈائر یکٹر وائلڈ لائف( پبلسٹی اینڈریسرچ )عامرمسعود کو لاہور چڑیاگھر اور سفاری زو ، ڈپٹی ڈائریکٹر بہاولپور محمد سلیم اختر کو پیرووال اوروہاڑی پارک ، ڈپٹی ڈائریکٹرفیصل آباد رانا شہبازخان کو چڑیا گھر ڈیرہ غازی خان اور فتح پور پارک لیہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سالٹ رینج ریاض احمد کو لوئی بھیرپارک اور بانسرہ گلی مری پارک ، ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی محمد انور مان کو وائلڈ لائف پارک گٹ والا فیصل آباد ، ڈپٹی ڈائر یکٹرملتان ڈاکٹرانورحسین گل کو وائلڈ لائف پارک رحیم یار خان اوربہاولپور چڑیاگھر ، ڈپٹی ڈائریکٹر سر گودھا اظہر سعیدجنجوعہ کووائلڈ لائف پارک بہاولنگر اورسلیمانکی ، ڈپٹی ڈائریکٹر گوجرانوالہ ڈاکٹرزاہداقبال بھٹی کو وائلڈ لائف پارک جلواورچھانگامانگاجبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور/ساہیوال ڈویژن زاہد اقبال بھاگٹ اورکمالیہ کے وائلڈ لائف پارکس چیک کریں گے ۔

(جاری ہے)

خالد عیاض خان نے افسران کو عیدالفطر کی چھٹیوں میں تفویض کردہ پارکس اورچڑیاگھروں کی چیکنگ کو یقینی بنانے اورہردورہ کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹرہیڈکوارٹرز کوبذریعہ فون، ایس ایم ایس اور واٹس اپ کے ذریعہ رپورٹ کرنے اور عید کی چھٹیوں کے اختتام پرتحریری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :