خیبر پختونخوا حکومت ایک مدرسہ کو 30کروڑ دینے کے بجائے صوبے کے تمام مدارس کو یکساں فنڈز فراہم کرے‘ پانامہ زدہ حکمرانوں کے جانے کا وقت آگیا ،عید کے بعد سیاسی میدان میں بھونچال آئے گا

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی مختلف وفود سے گفتگو

جمعرات 30 جون 2016 20:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضانے کہا ہے کہ پانامہ زدہ حکمرانوں کے جانے کا وقت آگیا ہے،عید کے بعد سیاسی میدان میں بھونچال آئے گا،(ن) لیگ قومی و بلدیاتی الیکشن کے بعد اب آزاد کشمیر میں بھی دھاندلی کی تیاری کررہی ہے،امجد فرید صابری کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا جائے،آف شور کمپنیوں کا دھندہ حرام کاری اورچوری چکار ی ہے،الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے،پاکستان اور چین کے خلاف امریکہ اور بھارت نے گٹھ جوڑ کر لیا ہے،ترکی میں دھماکے قابل مذمت ہیں۔

وہ جمعرات کو مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ امریکہ افغانستان کو پاکستان سے دو ر کرنے کی سازش کررہا ہے۔

(جاری ہے)

افغان حکمران جان لیں کہ پاک افغان کشیدگی تیسری قوت کے مفاد میں ہو گی۔ احتساب نہ ہونے کی وجہ سے حکومتیں عوامی مسائل سے لاپرواہ ہو جاتی ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پاکستان کا جمہوری نظام جاگیر دارانہ اور سرمایہ دارانہ ہے۔

جاگیر داروں اور سرمایہ داروں نے عام آدمی کی سیاست ختم کر دی ہے۔غریب آدمی الیکشن لڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ سیاست کو مہنگا کرنے میں نواز شریف نے بنیادی کردار ادا کیا۔ امجد صابری کے قتل اور اویس شاہ کے اغوا سے کراچی آپریشن کو دھچکا لگا ہے۔خیبر پختون خواہ حکومت ایک مدرسہ کو 30کروڑ دینے کے بجائے صوبے کے تمام مدارس کو یکساں فنڈز فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :