سجادہ نشین داتا دربار حامد محمود کی طرف سے وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے لئے دعائیہ تقریب و افطار

جمعرات 30 جون 2016 20:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا اورماہ رمضان کی فیوض و برکات سے فیض یابی کے لئے سجادہ نشین داتا دربار میاں حامد محمود اور ان کے صاحبزادے میاں حسیب وکی نے افطار پارٹی کا اہتمام کیا- جس میں صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین اور ایم پی اے ماجد ظہور سمیت سینکڑوں مہمانوں نے شرکت کی - شرکاء نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ وزیر اعظم محمد نواز شریف کو صحت کاملہ عاجلہ عطا کرے تاکہ وہ جلد وطن واپس آ کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں - افطار پارٹی میں چوہدری شہزاد فاروق ، چوہدری گوگا گجر چیئر مین سمن آباد ، میاں امجد حسین بلو چیئر مین ، جمشید سرور چیئر مین ، خالد محمود بھٹہ وائس چیئر مین، وارث محمود انجم مرشد ، چوہدری مشتاق علی اور تصور چوہدری نے بھی شرکت کی ۔