ملک میں بد امنی کی سازشیں ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے ہیں، دشمن بدامنی پھیلانے کیلئے سازشیں کر رہے ہیں‘ دشمنوں کو اقتصادی راہداری منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا ہے،ناکام کر نے کیلئے سازشوں کے جال پھیلائے جا رہے ہیں
سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن کی تکمیل قر آن کی بابر کت تقریب سے خطاب اور مختلف وفود سے گفتگو
جمعرات 30 جون 2016 20:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں بد امنی کی سازشیں ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے ہیں، دشمن بدامنی پھیلانے کے لیے سازشیں کر رہے ہیں ،قرآن کے احکامات پر عمل کر نے سے ہی وطن کے مسائل کا حل ممکن ہے ،اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے جوزندگی کے ہر مسئلے کا حل پیش کر تا ہے ،اسلام کے نفاذ کے لیئے جے یو آئی جدو جہد میں مصروف عمل ہے ،وطن عزیز کے ہر بحران کا خاتمہ اسلام کے نفاذ میں ہی مضمر ہے۔
وہ جمعرات کو یہاں اپنی اقامت گا ہ پر تکمیل قر آن کی بابر کت تقریب سے خطاب اور مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر مولانا محمد شیرانی ،مفتی ابرار احمد ،سید سلمان گیلا نی،مولانا سعید سرور ،مولانا مفتی عبد الشکور ،مفتی زاہد شاہ ،اقبال اعوان،قاری ابراہیم اور دیگر مو جو د تھے ۔(جاری ہے)
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اﷲ کی مدد کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔
اﷲ کی مدد کے لیے اس احکامات کا نفاذ اور اس پر عمل شرط ہے ۔اسلام اس ملک کا مقد ر ہے ۔اس کے راستے میں کو ئی رکاوٹ عوام قبول نہیں کریں گے ۔دریں اثناء پارٹی کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان ،محمد اسلم غوری ،سید فضل آغاسے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں بد امنی کی سازشیں ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے ہیں ۔انہوں نے گذشتہ روزکوئٹہ میں ہونے والی دہشت گر دی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ان سازشوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن دشمنوں کو ملک کی ترقی پسند نہیں ہے ۔وہ ہر صورت میں بدامنی پھیلانے کے لیئے سازشیں کر رہے ہیں ۔ان تمام سازشوں کا مقابلہ اتحاد واتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمنوں کو اقتصادی راہداری منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا ہے۔ اس منصوبے کو ناکام کر نے کے لیے سازشوں کے جال پھیلائے جا رہے ہیں ۔وطن عزیز کے ہر شہری کو ان سازشوں پر نظر رکھنی ہو گی اور ان سازشوں کا مقابلہ کر نے کاعزم کر نا ہو گاانہوں نے کہا کہ پا کستان کے ایٹمی پرو گرام کے خلاف کے خلاف ایک منظم مہم چلائی جارہی ہے ان کی نظر وں میں کسی اور کا نہیں بلکہ پا کستا ن کا ایٹمی پرو گرام کھٹک رہا ہے حالانکہ پا کستان کا یٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لیئے اور خطے میں امن کی علامت ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.