پارلیمانی انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر عارف علوی کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

جمعرات 30 جون 2016 20:34

اسلام آباد ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون ۔2016ء) پارلیمانی انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر عارف علوی نے جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال اور پاکستانی تارکین وطن کو ووٹ کا حق دیئے جانے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔