پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 76 کروڑ 58 لاکھ ڈالر ہوگئے

جمعرات 30 جون 2016 20:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 76 کروڑ 58 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 24 جون 2016ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 21 ارب 76 کروڑ 58 لاکھ ڈالر ہوگئے، ان ذخائر میں سے 16 ارب 81 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس جبکہ 4 ارب 94 کروڑ 62 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 24 جون 2016ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 40 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 16 ارب 82 کروڑ ڈالر ہوگئے جو کہ گذشتہ ہفتہ کے دوران 16 ارب 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھے۔

متعلقہ عنوان :