ہائیکورٹ کے سینئر افسر شاہد شفیع پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف جسٹس تعینات ، نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 30 جون 2016 20:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر افسر شاہد شفیع کو پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف جسٹس تعینات کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سینئر افسر شاہد شفیع گریڈ 19میں بطور پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف جسٹس فرائض سرانجام دیں گے ۔اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے منظوری دیدی ہے جس کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار ریاض علی زیدی نے شاہد شفیق کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :