میرپورخاص، عید کے کپڑے مانگنے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی

جمعرات 30 جون 2016 20:27

میرپورخاص، عید کے کپڑے مانگنے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) میرپور خاص میں عید کے کپڑے مانگنے پر شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی ۔پولیس کے مطابق نور شاہ کالونی کے رہائشی ہمایوں کمالی نے بیوی کو بھائی اور بھابھی کے ساتھ مل کر زندہ جلانے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرزکے مطابق متاثرہ خاتون کے جسم کا 70 فیصد حصہ جل گیا ہے ۔ دو بچوں کی ماں نے بتایا شوہر سے بچوں کے عید کے کپڑوں کے لیے بات کی تو اس نے تلخ کلامی کی ، شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور باتھ روم میں بند کر کے اپنے بھائی اور بھابھی کے ساتھ مل کر اسے آگ لگائی ، اسپتال میں خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :