موٹروے پولیس افسران کی جانب سے قومی شاہرا ت پر سفر کرنیوالے شہریوں کے ساتھ خصوصی افطاری کا انعقاد

جمعرات 30 جون 2016 20:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سنٹرل زون پٹرولنگ افسران نے قومی شاہرا ت پر سفر کرنے والے روڈ یوزرز کے ساتھ خصوصی افطاری کا انعقاد کیا ۔ جس میں پٹرولنگ افسران نے نیشنل ہائی پر موجود تمام ٹال پلازہ پر روڈ یوزرز کو افطار پیکٹ جس میں کھجوریں، سموسے، پانی کی بوتلیں اور پھول پیش کیے ۔

زونل کمانڈر ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے روڈیوزرز کے ساتھ افطار پروگرام اور روڈ یوزرز میں افطار پیکٹ تقسیم کیے جانے کے موقع پر ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے افسران کو ہدایات جاری کیں اور کہا کہ وہ روڈ پرکسی کی گاڑی خراب ہونے یا کوئی دیگر مشکل پیش آنے کی صورت میں فوری مدد کو پہنچیں، ہیلپ لائن 130 پر مددکی درخواست پر کال کرنے والے کے پاس فوری پہنچیں اور پریشانی میں پھنسے روڈ یوزر ز کی بروقت مدد کرکے رمضان المبارک کی حقیقی خوشیوں میں شریک ہوں ۔

اس کے علاوہ افطاری کے موقع پر ہر آدمی جلد بازی کا مظاہرہ کرتا ہے جس سے بعض اوقات ناخوشگوار صورت حال پیدا ہوسکتی ہے ۔ افسران خود بھی زیادہ صبر وتحمل کا مظاہر ہ کریں اور پبلک ایڈریس سسٹم پر روڈ یوزرز کو بھی بریف کرتے رہیں ۔

متعلقہ عنوان :