آسٹریلین ہائی کمشنرکی سپیشل مانیٹرنگ یونٹ آفس میں سینئر ممبر سلمان صوفی سے ملاقات

جمعرات 30 جون 2016 20:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء ) آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈم سن نے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لاء ان آرڈر آفس میں سینئر ممبر سلمان صوفی سے ملاقات کی۔سلمان صوفی نے آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈم سن کو ایس ایم یو کے اختراعی منصوبوں سے آگاہ کیا۔آسٹریلین ہائی کمشنر نے ایس ایم یو کے پراجیکٹس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اورآسٹریلیا کے تعاون کے امکانات پر غور کیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈم سن نے کہا کہ پنجاب وویمن پروٹیکشن بل خواتین کے تحفظ کے لئے تاریخی اقدام ہے۔سلمان صوفی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین پر تشدد کے سدباب کے لئے آسٹریلیا کے پراسیکیوشن نظام سے قانونی نظام سے رہنمائی حاصل کی جائے گی تاکہ انسداد تشدد مراکز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔بعدازاں سینئر ممبر سلمان صوفی نے آسٹریلین ہائی کمشنر کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

متعلقہ عنوان :