محمود خان اچکزئی کے بیان کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے،پرویزخٹک

پاکستان صرف پاکستانیوں کا ہے ،پاکستانی ہی اس ملک کے مستقل شہری ہیں، وزیراعلی خیبرپختونخوا

جمعرات 30 جون 2016 20:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) وزیراعلی خیبرپختونخواپرویزخٹک نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کے بیان کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے،کیا محمود اچکزئی خیبرپختونخوا کے بغیر ایک مکمل پاکستان کا تصور کرسکتے ہیں؟وزیراعلی پرویزخٹک نے محمودخان اچکزئی کے افغان جریدے کودیئے گئے انٹرویو پر سخت ردعمل کااظہارکرتے ہوئے اس کے بیان کومسترد کیا ہے ،پرویزخٹک کاکہنا تھا کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے آج تمام پاکستانیوں کا سر شرم سے جھکا دیا، خیبرپختونخوا کے عوام نے1947ء میں پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا نہ کہ افغانستان کے،،کیا محمود اچکزئی خیبرپختونخوا کے بغیر ایک مکمل پاکستان کا تصور بھی کرسکتے ہیں؟پرویز خٹک نے مزید کہا کہ محمود اچکزئی کے بیان کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، خیبرپختونخوا کے عوام محمود اچکزئی کے بیان کو مسترد کرتے ہیں،پاکستان صرف پاکستانیوں کا ہے اور پاکستانی ہی اس ملک کے مستقل شہری ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محمودخان اچکزئی نے افغان جریدے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں خیبرپختونخوا کوافغانستان کاحصہ قراردیاہے۔