جماعت اسلامی کے رہنما ظفر جمال بلوچ انتقال کر گئے

قائدین جماعت کا اظہار افسوس اور دعائے مغفرت

جمعرات 30 جون 2016 20:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) جماعت اسلامی کے سابق ناظم شعبہ انتخابات و سابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان ظفر جمال بلوچ لاہور میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں ۔ ظفر جمال بلوچ کافی عرصہ سے دل اور کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، قائم مقام امیر جماعت لیاقت بلوچ ، سابق امیر سید منورحسن، نائب امراء حافظ محمدادریس ، میاں محمد اسلم ، اسداﷲ بھٹو ، راشد نسیم ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، حافظ ساجد انور ، سید وقاص جعفری ، محمد اصغر ، اظہراقبال حسن ،سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور شیخ القرآن مولانا عبدالمالک نے ظفر جمال بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا ا ظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جماعت اسلامی اور ملک و قوم کے لیے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

جماعت کے رہنماؤں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل بخشے ۔

متعلقہ عنوان :