اپوزیشن جہاں چاہیں نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کر لے ذلت و رسوائی انکے مقدر میں لکھی جا چکی ،عمران نذیر

2013ء کے الیکشن میں (ن) لیگ قوم کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو 100فیصد پورا کریگی‘ پارلیمانی سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی

جمعرات 30 جون 2016 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں جہاں چاہیں و زیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کر لیں ذلت و رسوائی اپوزیشن کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے، ہر جگہ سے وزیر اعظم پاکستان با عزت سرخرو ہوں گے،تاہم اپوزیشن جماعتیں اپنی اے ٹی ایم مشینوں اور سوئس بنکوں میں موجودقوم کے لوٹے ہوئے اربوں روپے کی فکرکریں،2013ء کے الیکشن میں ن لیگ قوم کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو 100فیصد پورا کریگی،2018ء میں ملک سے نہ صرف اندھیرے ختم ہوں گے بلکہ دہشت گردی اوربے روز گاری سے بھی انشاء اﷲ نجات حاصل کرلیں گے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز لاہور دفتر میں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت کرپشن سے پاک ہے اگر کو ئی بے قاعدگی پائی جاتی پرویز مشرف سے بڑا کوئی دشمن (ن)لیگ کا نہیں ،اس نے 9سال لگائے لیکن میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کیخلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جہاں بھی کرپشن کے ثبوت تلاش کرنے جائے گی انہیں اپنے خلاف ہی کرپشن کے ثبوت ملیں گے۔