دنیا کی دوبڑی طاقتوں برطانیہ اور امریکا کی قیادت خواتین کے ہاتھوں میں آنے والی ہے-ممتازروحانی شخصیت ایس اے مرزا کی پشین گوئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 30 جون 2016 20:08

دنیا کی دوبڑی طاقتوں برطانیہ اور امریکا کی قیادت خواتین کے ہاتھوں میں ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جون۔2016ء) ممتازروحانی شخصیت ایس اے مرزا نے پشین گوئی کی ہے کہ دنیا کی دوبڑی طاقتوں برطانیہ اور امریکا کی قیادت خواتین کے ہاتھوں میں آنے والی ہے-ان کا کہنا ہے کہ دنیا کی یہ دونوں بڑی طاقتیں اقتصادی میدان میں تنزلی کا شکار رہیں گی جس کی وجہ سے دنیا پر ایک بڑی جنگ کے سائے لہرا رہے ہیں-اردوپوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں رواں سال میں ہونیوالے انتخابات میں خواتین امیدوار کامیاب ہونگی -دنیا کی واحد سپرپاور امریکا کی صدارت ہیلری کلنٹن کے پاس آئے گی جبکہ برطانیہ میں بھی خاتون امیدوار کے منتخب ہونے کا قوی امکان ہے-پاکستان کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ یہ سال نوازشریف حکومت کے لیے انتہائی سخت ثابت ہوسکتا ہے -اگر دانشمندانہ فیصلے نہ کیئے گئے تو ان کی حکومت جاسکتی ہے-عمران خان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنا چانس گنواچکے ہیں -اب کوئی تیسری قوت ہی خلاءکو پرکرئے گی جس کے خدوخال آئندہ سال کے شروع میں واضح ہونا شروع ہوجائیں گے- ایس اے مرزا نے کہا کہ دنیا پر ایک بڑی تباہی کے سائے منڈلارہے ہیں اور شام میں خانہ جنگی کے بعد دنیا پر ایک بڑی تباہی کا دروازہ کھل چکا ہے-انہوں نے کہا کہ بھارت کی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور اس کے خواب پورے نہیں ہونگے مگر پاکستان کے اہل اقتدار کو بھی ہوش مندی سے کام لینے کی ضرورت ہے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو خطے میں امن کا قیام کبھی ممکن نہیں ہوسکے گا-

متعلقہ عنوان :