ٹی او کے خلاف ٹھیکوں میں گھپلے کے الزامات

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 30 جون 2016 20:05

اوکاڑہ(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جون۔2016ء )کرپشن بے نقاب کرنے پر جھوٹا مقدمہ درج کر وایا گیا ٹھیکداراندراج مقدمہ کے لئے ایک جھوٹا ڈرامہ لاہور رچایا ناکامی پر اوکاڑہ میں وہی ڈرامہ رچایا گیا آفیسر نے مشتہری کا ٹھیکہ ناجائز طورپر اپنے بھائی کو دے دیا ۔

(جاری ہے)

تحصیل میونسپل اوکاڑہ کے اشتہاری بورڈ کے ٹھیکدار نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ تحصیل آفیسر فنانس یٰسین جھجھ نے ملی بھگت کر کے بورڈ کا ٹھیکہ اپنے بھائی صفدر جھجھ کو دے دیا جس کی بابت انٹی کرپشن میں درخواست گزار ی اسی طرح مذکورہ آفیسر نے ٹی ایم اے کے ریسٹ ہاؤس میں رہائش اختیار کئے رکھی او ر ٹی ایم اے سے مکان کرایہ کی وصولی بھی کی جس پر ایک الگ سے تحقیقات کے لئے محکمہ انٹی کرپشن کو درخواست دی گئی ہے ان تحقیقات کے خاتمہ کے لئے مذکوہ آفیسر نے لاہور میں ایک جھوٹا واقعہ گھڑ کر مقدمہ در ج کروانے کی کوشش کی جس میں ناکامی کے بعد ایک دوسرا جھوٹا مقدمہ اوکاڑہ اے ڈویژن میں درج کروا دیا ہے انہوں نے کہاکہ مذکورہ آفیسر ٹی ایم اے میں کرپشن کابازار گرم رکھنے کے لئے راستے کی روکاوٹوں کو ہٹانے کے لئے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے جھوٹے مقدموں کی ذریعے اپنا راستہ صاف کر نا چاہتا ہے وزیر اعلی پنجاب ، کمشنر ساہیوال ڈویژن اور ڈی سی او تمام تر واقعات کی تحقیقات کروائیں تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور کرپٹ عناصر کی سرکوبی ہو سکے