عید کی چھٹیوں میں صوبہ بھر کے وائلڈ لائف پارکس و چڑیا گھروں کے انتظامات چیک کرنے کا فیصلہ
9افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں، افسران اچانک دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات ، سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی اور سٹاف کی حاضری چیک کریں گے ،ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب خالد عیاض خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلے
جمعرات 30 جون 2016 19:45
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) عیدکی چھٹیوں کے دوران صوبہ بھرکے پارکس اور چڑیا گھروں کے سکیورٹی انتظامات، سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی ،سٹاف کی حاضری اور جملہ نظم و ضبط کو چیک کرنے کیلئے 9افسران کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں اور اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ اس امر کا فیصلہ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب خالد عیاض خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیاگیا۔
باقاعدہ جاری ہونیوالے احکامات کے مطابق ڈپٹی ڈائر یکٹر وائلڈ لائف( پبلسٹی اینڈریسرچ )عامرمسعود کو لاہور چڑیاگھر اور سفاری زو ، ڈپٹی ڈائریکٹر بہاولپور محمد سلیم اختر کو پیرووال اوروہاڑی پارک ، ڈپٹی ڈائریکٹرفیصل آباد رانا شہبازخان کو چڑیا گھر ڈیرہ غازی خان اور فتح پور پارک لیہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سالٹ رینج ریاض احمد کو لوئی بھیرپارک اور بانسرہ گلی مری پارک ، ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی محمد انور مان کو وائلڈ لائف پارک گٹ والا فیصل آباد ، ڈپٹی ڈائر یکٹرملتان ڈاکٹرانورحسین گل کو وائلڈ لائف پارک رحیم یار خان اوربہاولپور چڑیاگھر ، ڈپٹی ڈائریکٹر سر گودھا اظہر سعیدجنجوعہ کووائلڈ لائف پارک بہاولنگر اورسلیمانکی ، ڈپٹی ڈائریکٹر گوجرانوالہ ڈاکٹرزاہداقبال بھٹی کو وائلڈ لائف پارک جلواورچھانگامانگاجبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور/ساہیوال ڈویژن زاہد اقبال بھاگٹ اورکمالیہ کے وائلڈ لائف پارکس چیک کریں گے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
ہمیں بتائیں کہ نگران حکومت یا موجودہ حکومت نے پھر 2 اڈے سُپرپاور کو دیئے ہیں؟
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.