ہائیکورٹ نے 14پولیس افسران کی تنزلی کا حکم معطل کر دیا

آئی جی پنجاب اہلکاروں کا موقف سن کر فیصلہ کریں‘ عدالت کا حکم

جمعرات 30 جون 2016 19:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے 14پولیس افسران کی تنزلی کا حکم معطل کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو حکم دیا ہے کہ ان اہلکاروں کا موقف سن کر فیصلہ کیا جائے ۔پنجاب پولیس کے سابق افسران نے تنزلی کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امیر بھٹی کے روبرو متاثرہ افسران کی جانب سے ایڈووکیٹ طلعت فارق شیخ پیش ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئی جی پنجاب سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کرتے ہوئے افسران کی تنزلی کے احکامات جا ری کر رہے ہیں ، انہوں نے تنزلی کرنے سے قبل کسی پو لیس افسر کو شنوائی کا موقع نہیں دیا ، اس طرح سے پو لیس افسران کی معطلی کرنا آئین کے آرٹیکل 10اے کی خلاف ورزی ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پو لیس افسروں کی تنزلی کے احکامات معطل کرنے کا حکم دیا جائے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر بھٹی نے 14پولیس افسروں کی تنزلی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا اور آئی جی پنجاب کو حکم دیا کہ ان افسران کا موقف سن کر فیصلہ کیا جائے۔ بحال ہونیوالے افسران میں 3ایس پیز، 10ڈی ایس پیز اور ایک انسپکٹر شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :